اشنا شاہ کا ایمان خلیف جیسی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اشنا شاہ

اداکارہ اشنا شاہ نے پیرس اولمپکس کے دوران خواتین میں مردانہ ہارمونز کی زیادتی کے موضوعِ بحث بننے والے مسئلے پر آگاہی دیتے ہوئے مبہم انداز میں انکشاف کیا ہے کہ وہ خود بھی پولی سسٹک اووری سنڈروم کا شکار ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں انہوں نے کہا کہ کیا ہم خواتین میں ٹیسٹوسٹیرون ہارمونز کی بلند سطح کو باعث شرم بنانا بند کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اسے ان خواتین کے لیے شیئر کررہی ہیں جو اس مسئلے سے گزر رہی ہیں، ہمارے ملک میں ہر 5 میں سے ایک خاتون پی سی اوز کا شکار ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ٹیسٹوسٹیرون ہارمونز کی سطح بلند ہے، اس سے میرے پٹھوں کی زیادہ نشوونما ہوئی۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ پی سی اوز یا تو جینیاتی مسئلہ ہے یا یہ ہمارے ماحول کے باعث ہارمونز کا توازن بگڑنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

خلیل الرحمان قمر کے اسکینڈل سے ان کی بیٹی کا کیا لینا دینا، سبینہ فاروق

اشنا شاہ نے کہا کہ اس سب کے باوجود میں ایک مکمل عورت ہوں، ہم سب ہیں، پی سی او ایک تکلیف بھی ہوسکتی ہے اور ایک طاقت بھی ہے، یہ کسی کا زنانہ پن ختم نہیں کرتا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان خواتین کے لیے جو خاموشی سے اس مسئلے کا سامنا کررہی ہیں، اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے، میری بہت سے اداکارائیں دوستیں بھی اس مسئلے کا شکار ہیں جن کی میں نے اسے کنٹرول کرنے میں مدد کی ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ تھوڑی سی تحقیق کے بعد آپ خود بھی یہ کرسکتی ہیں اور اس احمقانہ خیال کا اثر نہ لیں کہ ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کی بلند سطح غیر زنانہ پن ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں