ڈالر کی قیمت برقرار ، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

ڈالر

تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت برقرار رہی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی کاروبار کا آغاز ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار رہی جس کے باعث روپے کی قدر میں استحکام رہا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کردیا

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس میں 556 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد انڈیکس 77 ہزار 669 پوائنٹس پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انڈیکس 78 ہزار 231 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ، بازار میں 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے تھ جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 373 ارب روپے رہی تھی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں