ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر اور مرکز ژوب سے 50 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
ایران کے صوبے خراسان میں زلزلہ ، 4 افراد جاں بحق ، سینکڑوں زخمی ، درجنوں مکانات تباہ
زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے دو ہفتے قبل بھی ژوب میں زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 5 اور گہرائی کلومیٹر تھی جبکہ مرکز ژوب سے 106 اور 79 کلومیٹر جنوب کی جانب تھا۔