پیرس اولمپکس: پوائنٹس ٹیبل پر جاپان 4 میڈلز کے ساتھ سرِفہرست، آسٹریلیا کا دوسرا نمبر

پیرس اولمپکس

پیرس میں جاری اولمپکس 2024 کے دوسرے روز جاپان نے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے  پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔

پیرس اولمپکس کے دوسرے روز کے اختتام پر مزید 13 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا جن میں کئی ممالک نے اپنا پہلا میڈل حاصل کیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اب تک 22 ممالک کا کھاتہ کھل چکا ہے۔

جاپان پوائنٹس ٹیبل پر 4 گولڈ میڈلز، 2 سلور اور ایک برانز میڈل لے کر سرفہرست ہے، آسٹریلیا کے 4 گولڈ اور 2 سلور میڈلز ہیں، وہ چھ مجموعی میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

پیرس اولمپکس 2024، غلطی پر غلطی، جنوبی کوریا کا تعارف شمالی کوریا کے طور پر کرا دیا گیا

پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر امریکا موجود ہے جس کے گولڈ میڈلز کی تعداد تین، سلور کی 6 اور 3 برانز میڈلز شامل ہیں۔ میزبان فرانس 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے جبکہ ساؤتھ کوریا 3 گولڈ، 2 سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

جرمنی، ہانگ کانگ اور ازبکستان نے ایونٹ کے دوسرے روز ایک، ایک گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ بھارت کو پیرس اولمپکس میں اپنا پہلا میڈل برانز کی شکل میں ملا جو منوبھاکر نے خواتین کے 10 میٹر ائیرپسٹل میں جیتا۔


متعلقہ خبریں