پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد حکومت کیخلاف عدم اعتماد کریں گے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں اسد قیصر نے کہا کہ نواز اور شہباز میں شدید اختلافات ، آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں بھی دوریاں ہیں۔
مولانا فضل الرحمن جلد ہمارے اتحاد کا حصہ بن جائیں گے ، بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز شفاف الیکشن کے لیے مل کر بیٹھیں، حکومت کی کوشش ہے کہ ہمیں سیٹیں نہ ملیں لیکن دسمبر تک حالات ٹھیک ہو جائیں گے، پی ٹی آئی کو اسمبلی میں اکثریت مل جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اپنی حد میں کام کریں۔ خواجہ آصف کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، وہ عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں ذہن ساتھ نہیں دیتا۔