شعیب شاہین پی ٹی آئی کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات تعینات

Shoaib Shaheen شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف نے شعیب شاہین کو قائم مقام سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیا۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد شعیب شاہین کو تعینات کیا گیا ہے،سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

شیخہ مہرہ نے طلاق کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کر دی

شعیب شاہین کو بطور قائم مقام سیکرٹری اطلاعات علی محمد خان، شیخ وقاص اکرم ،نعیم حیدر پنجوتھا اور تیمور جھگڑا بھی سہولت فراہم کریں گے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو رواں ہفتےمرکزی سیکریٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں