شوگز ملز ایسویشنز نے حکومت سے چینی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو بڑھانے کی اجازت مانگ لی۔
شوگزملزمالکان کا کہنا ہے کہ ایکس مل مارکیٹ 140روپے کے بجائے 150فی کلو کی جائے۔ انہوں نے حکومت سے 8ہزار 500میٹرک ٹن چینی بیرون ملک برآمد کرنے کی بھی اجازت مانگ لی۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے جبکہ ستمبر میں ساڑھے تین لاکھ میٹرک ٹن برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔
ایکسائز ڈیوٹی ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فروخت بند
اس سلسلے میں حکومت آئندہ ماہ اجلاس میں غور کریگی۔ ایسوسی کے مطابق ستمبر تک 5لاکھ میٹرک ٹن چینی اضافی موجود ہے جبکہ 15لاکھ ٹن چینی فالتو بھی ملوں میں موجود ہے۔
حکومت نے ایسوسی ایشن کے مطالبے پر پہلے ہی ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن بیرون ممالک برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

