بھارت کیخلاف ٹی20 سیریز، چارتھ اسالنکا کی کپتانی میں سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

ٹی20 سیریز

سری لنکا نے چارتھ اسالنکا کی قیادت میں بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بھارت کے خلاف سری لنکن ٹیم کی قیادت اس مرتبہ چارتھ اسالنکا کریں گے۔

سری لنکن اسکواڈ میں پاتھم نسانکا، کسال پریرا، اوشکا فرننڈو، کسال مینڈس، دنش چندیمل، کمندو مینڈس، ڈاسن شناکا، وانندو ہسارنگا، مہیش ٹھیکشانا، وکرمسنگھے اور متھیشا پتھیرانا شامل ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025، افغانستان کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے تیار

دیگر کھلاڑیوں میں نوان تھشارا، ڈیونتھ ویلالاگے، دشمانتا چمیرا اور بنورا فرننڈو شامل ہیں۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 27، 28 اور 30 جولائی کو پالیکلے میں کھیلے جائیں گے۔ سوریا کمار یادیو کی کپتانی میں بھارتی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp