190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں سابق وزیراعظم اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا ریکارڈ بیان سامنے آ گیا۔
سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے بیان میں کہا گیا ہے کہ 190ملین پاونڈ سے متعلق معاملے کو کابینہ میں پیش کیا گیا تھا،شہزاداکبر اپنا دستخط شدہ ایک نوٹ میرے پاس لے کرآئے،شہزاداکبر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے نوٹ کو کابینہ میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
متن کے مطابق وزیراعظم سے اس کی تصدیق کے بعد فائل کابینہ سیکرٹری کو بھیج دی تھی۔ نوٹ خفیہ معاہدے پر دستخط کا معاملہ کابینہ میں لانے کیلئے وزیراعظم کی منظوری لینے کا تھا۔
میں وفاقی کابینہ میں ہونے والی اس معاملے پر بحث سے آگاہ نہیں،میں نے اس معاملے پر کابینہ میں شرکت نہیں کی تھی،کابینہ سیکرٹری سے جب معاملے پر بات ہوئی وہ میرے دفتر میں موجود تھے۔
اعظم خان نے کہاکہ میں اگست 2018سے اپریل 2022تک پرنسپل سیکرٹری کے طور پر تعینات رہا، معاہدے پر ہونے والے دستخط کو میں نے پہچان لیاتھا،معاہدے کے ساتھ ایک خفیہ تحریر موجود تھی،جس سے متعلق بتایا نہیں گیا۔
یاد رہے کہ اعظم خان نے 13جولائی کو احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے رو برو بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل میں نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان ہے، ریفرنس میں بشری بی بی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔
چین نے ویزا فری پالیسی کو مزید بندر گاہوں تک توسیع دے دی
نیب کی جانب سے 190 ملین پانڈ اسکینڈل میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ ضمنی ریفرنس آئندہ نیب ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کیا جائے گا اور نیب ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی ریفرنس میں بشری بی بی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔
نیب ذرائع نے کہا ہے کہ ریفرنس غیر قانونی طریقے سے تحائف حاصل کرنے پر بنایا جائے گا، نیب ٹیم تفتیش مکمل ہونے پر رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھیجے گی۔نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ نجی سوسائٹی میں چھاپے کے دوران ملنیوالیشواہد کوریفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔