قومی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کی فہرستیں تیار، 15 دن میں جمع کرا دیں گے، بیرسٹر گوہر

Gohar

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم نے قومی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔ تمام فہرستیں 15 روز کے اندر اندر الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدواروں کے بیان حلفی ہمارے پاس آ گئے ہیں۔ شیر افضل مروت بھی ہمارے 39 ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فہرستیں جمع کروانے کے 7 روز بعد الیکشن کمیشن ہمارے امیدواروں کی تصدیق کرے گا۔ ہم نے مجموعی طور پر 41 ارکان قومی اسمبلی کی فہرستیں تیار کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پارلیمنٹ میں سنگل لارجر پارٹی بن گئی ہے، شیخ وقاص اکرم

اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتہ نے کہا کہ بند کمرے کے اندر ٹرائل چل رہا ہے۔ اعظم خان نے بیان دیا کہ میں اجلاس میں شریک نہیں تھا۔ پراسیکیوٹر نے کہا اعظم خان پہلے بھی بیان دے چکے ہیں۔ اعظم خان نے کہا اْس بیان پر میرے دستخط ہیں۔ اعظم خان نے دستخط کی تصدیق کی بیان کی نہیں۔ اعظم خان نے کہا آج کا بیان ہی میرا ہے اسے تسلیم کیا جائے سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی تسلیم کیا انتخابات دھاندلی شدہ تھے۔


متعلقہ خبریں