16 جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑے اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات

پٹرولیم مصنوعات نگران حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 جولائی سے ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 7.67 اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3.72 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد اگلے پندرہ دن کیلئے پیٹرول کی نئی قیمت 273.28 اور ڈیزل کی قیمت 281.17 روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 0.92 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184.25 روپے اور ایل ڈی او کی قیمت 166.65 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ حکومت نے یکم جولائی کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں