فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں اور دسویں جماعت کے میٹرک کے نتائج 2024 کا باضابطہ اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ میٹرک 2024 کا مجموعی نتیجہ متاثر کن 88.20 فیصد اور نویں جماعت کا نتیجہ 58.71 فیصد رہا۔
خیبر پختونخوا، 2ہزار کے قریب سرکاری پرائمری اسکولز کے پاس ذاتی عمارت نہ ہونے کا انکشاف
سائنس گروپ میں 73.91 فیصد طلباء پاس ہوئے، طالبات میں کامیابی کی شرح نمایاں طور پر زیادہ رہی جس میں 80 فیصد لڑکیاں امتحان میں کامیاب ہوئیں۔ طلبہ کی پاس کی شرح 67 فیصد تھی۔
آرٹس گروپ میں طالبات نے دوبارہ طلبہ کو پیچھے چھوڑ دیا، لڑکوں کے پاس 38 فیصد کے مقابلے 63 فیصد پاس ہونے کی شرح ہےجبکہ پاس کا مجموعی تناسب 55 فیصد رہا۔