حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کی بستی قادر نگر میں شادی کی ایک تقریب کے دوران کھانا کھانے کے بعد 75 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
ڈی ایچ او حیدرآباد ڈاکٹر پیرغلام حسین کے مطابق متاثرہ افراد نے شادی کی تقریب میں کھانا کھایا تھا، جس کے بعد بیشترافراد کو متلی، الٹی اوردیگر طبی شکایات لاحق ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رات کو تیارکیا گیا کھانا اگلے روز دن میں استعمال کیا گیا، جس کے باعث خوراک کے خراب ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آم کھانے کے بعد 17 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی
متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ محکمہ صحت نے کھانے کے نمونے حاصل کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حکام کے مطابق متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی رپورٹ تیارکی جا رہی ہے۔
