بیلا روس کے صدر اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے


بیلا روس کے صدر، وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو  وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مفاہمت کی متعدد یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کرنے کے لیے اکتوبر میں پاکستان آئیں گے۔ دورہ پاکستان کا اعلان بیلاروس کے خارجہ امور کے فرسٹ ڈپٹی منسٹر سرجئی لوکاشیوچ نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات میں کیا ہے۔

گریڈ ایک سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

ملاقات کے دوران لوکاشیوچ نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے ستمبر کے وسط میں مشترکہ تجارتی کمیشن کے اجلاس کا بھی اعلان کیا ہے، اس موقع پر وزیر مملکت جام کمال خان نے ٹریکٹر مینوفیکچرنگ اور زرعی مشینری میں بیلاروس کی ترقی کو سراہا۔

خیال رہے کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئوو آئندہ ہفتے 11 اور 12 تاریخ کو ایک اعلیٰ سطح وفد کیساتھ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ صدر مملکت ، وزیراعظم سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔

وفاقی بجٹ کے بعد ٹیٹرا پیک دودھ کی نئی قیمتیں جاری

صدر الہام علیئوو کے دورہ پاکستان میں مختلف وزارتوں کی جانب سے آذربائیجان کو 2 سے 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے مواقع پر پیشکش کی جائے گی،دونوں ممالک میں سیاحت کے فروغ پر بھی دستیاب مواقع اور وسائل میں بہتری پر کام جاری ہے۔


متعلقہ خبریں