دستک پروگرام کا دائرہ کار بتدریج تمام اضلاع تک بڑھائیں گے،مریم نواز

مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر دستک نمائندوں کی رجسٹریشن شروع ہو گئی۔ صوبے بھر میں لاکھوں نوجوانوں کے لئے باعزت ملازمت کے مواقع پیدا ہونگے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عوام کی آسانی کے لئے احسن اقدام،پنجاب بھر میں لاکھوں نوجوانوں کے لئے باعزت ملازمت کے مواقع ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر دستک نمائندوں کی رجسٹریشن شروع ہو گئی۔

پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی، شہری نے نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں خرید لی

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ” مریم کی دستک پروگرام” کا دائرہ کار بتدریج تمام اضلاع تک بڑھائیں گے، مریم کی دستک پروگرام کی سروسز دس سے بتدریج بڑھا کر 65 تک کرنے پر کام شروع ہو چکا ہے۔ عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے کی بجائے گھر بیٹھے بٹھائے تمام سروسز میسر ہونگی – دستک پروگرام سے نہ صرف سروسز گھر بیٹھے ملیں گی بلکہ کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی دور میں داخل ہو چکا ہے، مزید مثبت اور نہایت مفید تبدیلیاں لائیں گے،لاکھوں نوجوان نمائندے مریم کی دستک پروگرام میں سہولت کار کی خدمات سرانجام دینگے۔

جنہوں نےمشکل وقت میں چھوڑا تھا ان کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، رؤف حسن

انہوں نے کہا کہ ”مریم دستک سروسز ”کی فراہمی سے نوجوان با عزت طریقے سے روزانہ ہزاروں روپے کما سکیں گے،دستک نمائندوں کی اہلیت کے لیے اصل شناختی کارڈ، کم از کم عمر 18 سال، کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ اور موبائل فون بما انٹرنیٹ ضروری ہے۔

دستک نمائندوں کی اہلیت کے لیے متعلقہ پولیس سٹیشن سے کلیرنس سرٹیفیکیٹ، ذاتی موٹر سائیکل اور لائسنس کا ہونا لازم ہوگا ،میرٹ پر آنے والے دستک نمائندوں کی ٹریننگ ہو گی ۔


متعلقہ خبریں