چین کا دورہ کامیاب رہا، سی پیک ٹو پر کام تیزی سے آگے بڑھے گا، وزیر اعظم


وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو معاشی صورتحال اور بجٹ تیاری پر بریفنگ دی، وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

آئی پی پی نے(ن ) لیگ سے پنجاب کابینہ میں2وزارتیں مانگ لیں

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کا دورہ کامیاب رہا، سی پیک ٹو پر کام تیزی سے آگے بڑھے گا۔ سی پیک ٹو منصوبے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، بہت جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آئے گا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ چین سے رشتے کو جوڑیں اور مضبوط کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

انہوں نے کہا کہ کامیاب دورے پر تمام کابینہ اراکین کا شکر گزار ہوں۔ دورہ چین میں سکیورٹی سے متعلق معاملات ایجنڈے میں سرفہرست تھے، چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق چینی حکومت کو یقین دہائی کرائی گئی ہے۔

پاکستانی اور چینی کاروباری و سرمایہ کاروں کے درمیان ہزار سے زائد بی ٹو بی ملاقاتیں ہوئیں،حکومت ایک ہزار نوجوانوں کو زرعی شعبے میں پیشہ وارانہ تربیت کیلئے چین بھیجے گی،معروف چینی کمپنی ہواوے ہر سال 2 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں