ٹی20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 4 رنز سے ہرا دیا


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 4 رنز سے ہرا دیا۔

نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو جیت کےلیے 114 رنز کا ہدف دیا تاہم بنگلا دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز ہی بنا سکی۔

بنگلا دیش کی جانب سے توحید ہیروڈی 37 جب کہ محموداللہ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کے کیشور مہاراج نے تین جب کہ نوکیا نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ بیٹرز ابتدا میں تو سنبھل نہ سکے اور بنگلہ دیش کی عمدہ بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے جہاں اسکی 4 وکٹیں 23 رنز پر ہی گر گئیں۔

بنگلادیش کو شکست، قومی ٹیم پانچویں نمبر پر آ گئی

ایسے میں ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسین نے 79 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کے ٹوٹل کو اس مشکل وکٹ پر 100 سے زائد لے جانے میں مدد کی۔ کلاسین 46 اور ملر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3، تسکین احمد نے 2 جبکہ رشد حسین نے ایک وکٹ لی۔

 


متعلقہ خبریں