نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استنبول میں ریجنل فور (آر فور) وزارتی اجلاس کے موقع پر سعودی عرب، ترکیہ، مصر، برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ کے بحران اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارت کاری کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
سعودیہ: دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ہر سطح پر باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا
ملاقات میں اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 had a warm and cordial meeting with His Highness Prince Faisal bin Farhan Al Saud @FaisalbinFarhan, Foreign Minister of Saudi Arabia, in Istanbul on the sidelines of the R-4 Ministerial Meeting.
The two leaders reaffirmed the enduring strength of the fraternal ties between Pakistan and Saudi Arabia and their commitment to further strengthening their strategic partnership through close cooperation across all areas of interest and regular consultations at all levels.
The DPM/FM expressed Pakistan’s full support for the sovereignty and territorial integrity of the Kingdom of Saudi Arabia.
Both leaders underscored the special bond between the two countries, reinforced by the Strategic Mutual Defence Agreement and the Makkah Defense Alliance, and their shared commitment to regional peace, security and stability.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 23, 2026
دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے اور معاہدۂ دفاعِ مکہ کو پاکستان اور سعودی عرب کے خصوصی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔
ترک وزیر خارجہ سے پہلی ملاقات، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے بھی ملاقات کی، جو دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی ملاقات تھی۔ نائب وزیراعظم نے آر فور اور آر فور پلس وزارتی اجلاسوں کی میزبانی پر ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے استنبول میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر پر مشتمل R4 کے چھٹے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں ان کے ہمراہ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران وزراء نے نیویارک میں ہونے والے اپنے گزشتہ اجلاس کے بعد علاقائی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور اس سے جڑے سیکیورٹی چیلنجز اور تنازعات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ وزرائے خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی سالمیت اور علاقائی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ کیا۔ وزرا نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی شدید مذمت کی اور بین الاقوامی اصولوں کے تحت ریاستوں کی خودمختاری کے احترام کی ناگزیر ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں شرکاء نے خطے میں پائیدار امن، سیکیورٹی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے باہمی علاقائی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے اور مؤثر سفارتی کوششیں تیز کرنے کے طریقوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 23, 2026
انہوں نے ترکیہ میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے علاقائی استحکام کو درپیش خطرات پر تشویش ظاہر کی اور امن و سلامتی کے لیے مکالمے، سفارت کاری اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کی اور معاہدۂ دفاعِ مکہ کے تحت علاقائی امور پر قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں ممالک نے دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے بھی ملاقات
اسحاق ڈار نے استنبول میں مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کے مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا، ملاقات میں تجارت، کاروباری روابط، زراعت، ادویہ سازی، رابطہ کاری، قابلِ تجدید توانائی، دفاع اور عوامی سطح پر تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Muhammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with Egyptian Foreign Minister H.E. Dr. Badr Abdelatty @EgyptForeignMin on the sidelines of the R4 Ministerial Meeting in Istanbul today.
The two Ministers reaffirmed the longstanding and fraternal ties between Pakistan and Egypt and underscored the importance of sustained high-level engagement in further advancing bilateral relations.
They agreed to impart greater momentum to cooperation across a range of areas, including trade, business-to-business linkages, agriculture, pharmaceutical, connectivity, renewable energy, defence, and people-to-people exchanges.
The two Ministers also exchanged views on regional and international developments, particularly the situation in Palestine and the Middle East, and underscored the importance of sustained dialogue and diplomacy in addressing regional challenges.
They reaffirmed their commitment to continued consultations and closer coordination under the Regional Four (R4) framework and on matters of mutual interest.
@MFAEgOfficial
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 23, 2026
دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ سمیت علاقائی و عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مکالمے، سفارت کاری اور آر فور ممالک کے درمیان قریبی رابطوں کی اہمیت اجاگر کی۔
برطانوی وزیر خارجہ کی پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کی برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met UK Foreign Secretary Ed Miliband @EdMiliband in Istanbul today.
The two sides expressed satisfaction with Pakistan-UK bilateral relations and agreed to further strengthen bilateral cooperation in areas of mutual interest.
They exchanged views on evolving regional and international developments, underscoring the importance of dialogue, diplomacy and continued engagement.
The UK Foreign Secretary commended Pakistan’s efforts to promote regional peace and stability.
The DPM/FM appreciated the UK’s constructive engagement with the R-4 (Pakistan, Saudi Arabia, Türkiye and Egypt), alongside Germany, France and Italy, in support of regional peace and stability.
@FCDOGovUK
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 23, 2026
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور علاقائی و عالمی معاملات پر مسلسل رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ اسحاق ڈار نے آر فور گروپ کے ساتھ برطانیہ کے تعمیری تعاون کی تعریف کی۔
آر فور گروپ میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر شامل ہیں، جبکہ دفتر خارجہ کے مطابق برطانیہ، جرمنی، فرانس اور اٹلی بھی علاقائی امن کے لیے اس گروپ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
فرانسیسی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی بحرانوں اور توانائی کی قیمتوں پر تبادلہ خیال
اسحاق ڈار نے فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو سے بھی ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مسلسل رابطوں اور باقاعدہ مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال اور جاری بحرانوں کے معاشی و سماجی اثرات، بالخصوص توانائی کی قیمتوں پر پڑنے والے اثرات پر بھی گفتگو ہوئی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with France’s Minister for Europe and Foreign Affairs, Jean-Noël Barrot @JnBarrot, in Istanbul today.
Recalling their recent meeting on the sidelines of the last UNGA, the two sides discussed ways to further strengthen Pakistan-France bilateral cooperation. DPM/FM underscored the importance of sustained engagement and regular dialogue to advance bilateral cooperation across areas of mutual interest.
They also exchanged views on current regional and international developments, including the wider economic and social repercussions of ongoing crises, particularly the impact on energy costs.
Both sides emphasised the importance of dialogue and diplomacy in addressing regional challenges and promoting peace and international cooperation.
Foreign Minister Barrot appreciated Pakistan’s role and DPM/FM’s personal efforts in promoting sustained engagement and advancing diplomatic efforts towards regional peace and stability.
DPM/FM appreciated France’s positive engagement alongside the UK, Germany and Italy with the R4 countries to discuss regional and international developments and support diplomatic efforts towards peace and stability.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 23, 2026
فرانسیسی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور اسحاق ڈار کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے بھی علاقائی امن کے لیے برطانیہ، جرمنی اور اٹلی کے مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی۔
مختلف ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات، سفارت کاری، باقاعدہ مشاورت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
