وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نریندر مودی کو بھارت کے تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔
نریندرمودی نے تیسری مدت کیلئے وزارت عظمی کے عہدے کا حلف اٹھالیا
شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘بھارتی وزیراعظم کے حلف اٹھانے پر نریندر مودی کو مبارکباد’۔
Felicitations to @narendramodi on taking oath as the Prime Minister of India.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 10, 2024
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمی کا حلف اٹھا لیا۔ تقریب حلف برداری راشٹراپتی بھون (بھارتی ایوان صدر) میں ہوئی، بھارتی صدر دروپدی مرمو نے مودی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) 2024 کے عام انتخابات کے دوران لوک سبھا میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی اور صرف 240 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ایسے میں مودی کو اپنے اتحادیوں پر انحصار کرتے ہوئے حکومت بنانا پڑی۔