ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے نویں میچ میں یوگنڈا نے پاپوانیوگنی کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔
امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے77 رنز بنائے اور 19.1 اوور میں پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی اس طرح یوگنڈا کو 78 رنز کا ہدف ملا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،بھارت نے آئرلینڈ کو شکست دیدی
پاپوا نیوگنی کے اوپننگ بیٹر ٹونی اورا ایک اور اسد والا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، حری حری 15، لیگا سیاکا اور کیپلن ڈوریگا نے بارہ بارہ جبکہ چارلس امینی، نارمن وانوا اور سیسی باؤ نے پانچ پانچ رنز بنائے۔
یوگنڈ ا کی کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بیٹر سائمن سیسازی ایک اور روجر مساکا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ یوگنڈاکی جانب سے ریاضت علی شاہ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
یوگنڈا کی ٹیم نے 18.2 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا، اس یوگنڈا نے پاپوانیوگنی کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔