ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 3094 کی کمی ہوئی ہے اس طرح تین دن میں سونے کی قیمت میں 17052 کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 785 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 86 ہزار 987 روپے کا ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ متاثر ہو رہے ہیں۔
