وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نورکی جان بچانے والے وارڈ بوائے عبدالرزاق کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عبدالرزاق ترکئی نے تیزاب گردی کے واقعہ کے دوران جان خطرے میں ڈال کر فوری مدد کی، بہادر اور فرض شناس افراد قوم کا فخر ہیں۔
لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان کا شدید ردعمل
انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق کی جرات کو قومی سطح پر سراہا جائے گا، عبدالرزاق ترکئی کی بروقت مدد نے انسان دوستی اورپیشہ وارانہ ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا تھا جس وہ شدید متاثر ہوئیں۔
