لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمیم اقبال کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
محسن نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں تمیم اقبال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونا کرکٹ کے فروغ کے لیے خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمیم اقبال نے بطور کرکٹر شاندار خدمات انجام دیں اور انہیں کرکٹ کے معاملات کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ تمیم اقبال کی سربراہی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ملک میں کرکٹ کے فروغ اور کھیل کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا۔
لارڈز میں انگلش بولرز کا راج، نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے شکست
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کرکٹ کے فروغ کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔
