ایک روزہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی سی بی نے 22 کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اور 27 کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیمپ کے لیے منتخب کیا ہے، وائٹ بال ٹیم کا کیمپ 18 ستمبر جبکہ ریڈ بال کھلاڑیوں کا کیمپ 10 جولائی تک رہے گا۔
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے کیمپ 15 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے، پی سی بی کے تھنک ٹینک نے ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں منتخب نہیں کیا، انہیں وائٹ بال کیمپ کے 27 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
شاہین آفریدی نے آخری ٹیسٹ بنگلادیش کے خلاف کھیلا ، اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاہین آفریدی نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے اور 113 رنز دیے ، دوسری اننگز میں انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 54 رنز دیے، دوسرے ٹیسٹ میں ان کی جگہ خرم شہزاد کو کھلایا گیا۔
بورڈ کو شاہین آفریدی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلتے اور چار دن کی کرکٹ کھیلے بغیر ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی باؤلنگ میں بہتری کے امکان کم ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کی تمیم اقبال کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
نجی ٹی وی کے مطابق اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مستقبل میں اب ٹیسٹ ٹیم کے لیے منتخب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
