تیل اور گیس کی یومیہ پیداوار میں اضافہ

gas گیس

او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں واقع چندا کنواں نمبر 7سے پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل  کے مطابق  نئے کنویں سے 305بیرل یومیہ تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے، نئے کنویں سے 2.5ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداواربھی  حاصل کی جا رہی ہے۔

مہنگائی کی شرح گرنے کا رجحان جاری، مئی میں 3.2 فیصد کمی ریکارڈ

گیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے،تیل وگیس کی اس پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 22.57 ملین ڈالر سالانہ کی بچت ہو گی۔

علاوہ ازیں او جی ڈی سی ایل نے ضلع حیدر آباد میں واقع کنر کنواں نمبر 8 کی کامیاب بحالی کا اعلان کر دیا۔ مذکورہ کنویں سے 540بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوارشروع ہوگئی ہے۔

استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کنر کنواں نمبر 8 کی اضافی پیداوار سے 15.949 ملین امریکی ڈالر کی سالانہ بچت ہو گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں