سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے منظور کردہ منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

Mehmood Khan

پی ٹی آئی حکومت نے اپنے ہی سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے منظور کردہ منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سابق وزیراعلی محمود خان کے سوات میں جاری 15 سے زائد منصوبے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سوات میں جاری 18 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں پر کام روک دیا گیا۔

پی ٹی آئی کی پشت پناہی میں بہت خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے، فیصل واوڈا

ان منصوبوں میں سیاحت کے 2 ارب روپے اور سیف سٹی سوات پراجیکٹ کے منصوبے بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے ان منصوبوں کو منظور کروایا تھا اور ان پر کام بھی شروع کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں