پی آئی اے میں ملازمین کے لازمی سروس ایکٹ 1952 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے لازمی سروس ایکٹ 6 ماہ کے لیے نافذ کیا گیا ہے، لازمی سروس ایکٹ کے تحت کوئی ملازم کام سے منع نہیں کرسکے گا۔
صرف پیپلز پارٹی نہیں پورے پنجاب کا گورنر ہوں، سردار سلیم حیدر
ملازمین کے کام چھوڑ کریونین سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بھی پابندی ہوگی ،لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک سال کی قید با مشقت کی سزا ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کو 28 اپریل 2024 سے فوری نافذ کردیا گیا ہے۔