ایک سال کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی قرار

rupees

گزشتہ ایک سال کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی کے طور پر ابھرا ہے۔

ٹاپ لائن ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق جمعے کو ایم ایس سی آئی ایشیا ایمر جنگ اینڈ فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں پاکستانی کرنسی گزشتہ ایک سال کے دوران 3.1 فیصد بہتری کے ساتھ 278.12 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری

روپے کی قدر میں بہتری کی بنیادی وجوہات میں آر ڈی اے انفلوز ، ترسیلات زر ، مستحکم ایکسپورٹ ، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دیگر ممالک سے قرضوں کا حصول اور قرضوں کارول اوور ہونا ہے ۔

ایشیا میں دوسرے نمبر پر سری لنکن کرنسی میں 2.7 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ باقی تمام ممالک بشمول بھارت، چین ، ویتنام اور بنگلہ دیش کی کرنسیوں میں 5.6 فیصد تک گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

70 ہزار اسامیاں ختم ،80 محکموں کا انضمام، تشکیل نو یا خاتمہ،کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات

واضح رہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستانی کرنسی کی قدر 278 تا 278.50 روپے فی ڈالر کی حد تک مستحکم رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں