خیبر پختونخوا حکومت تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے 24 مئی کو بجٹ پیش کریگی

KPK Assembly

خیبر پختونخوا حکومت نے تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس بھی 24 مئی کو ہو گا، جس کی منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی بجٹ 25-2024،اقتصادی سروے کے خدوخال تیار کیے جانے لگے

کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، فنانس بل اور صوبائی فنانس کمیشن کی سفارشات کی منظوری لی جائے گی۔

وزیرخزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرے گی۔ اپوزیشن بجٹ میں تنقید برائے تنقید کے بجائے مثبت بات کرے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں