ٹی ایچ کیواسپتال عارف والا میں خاتون نے گائنی وارڈ کے باہر پارک میں بچے کو جنم دے دیا، ورثا نے حکام بالا سے لیڈی ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔
پنجاب کی ایک تحصیل عارف والا میں ٹی ایچ کیواسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے گائنی وارڈ کے باہر پارک میں بچے کو جنم دے دیا۔ ورثا نے الزام عائد کیا کہ وارڈ میں خاتون کو دیرتک بٹھانیکے بعدلیڈی ڈاکٹر نے باہر نکال دیاتھا، خاتون 2گھنٹے زمین پر پڑی رہی عملہ نے وارڈ میں منتقل نہ کیا۔
روس نے یوکرین کی بیلو گوروکا بستی پر قبضہ کر لیا
ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام بالا لیڈی ڈاکٹر کیخلاف فوری نوٹس لیکر کر کارروائی کریں۔ یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے سامنے خاتون کے بچے کو سڑک پر جنم دینے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں سرگودھا میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جہاں صحت کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے خاتون نے سڑک کنارے بچے کو جنم دے دیا تھا۔