مولانا فضل الرحمن جلد ہمارے اتحاد کا حصہ بن جائیں گے ، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ، امید ہے وہ جلد ہمارے اتحاد کا حصہ بن جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم پر تمام کیسز سیاسی نوعیت کے ہیں، ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، پر امن احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے۔

مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ سب سے بات کرینگے ، بیرسٹر گوہر

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ پارٹی کو چھوڑ کر جا چکے ہیں ان کے بارے میں بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے، ان لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنا، ان کو عہدہ دینا تمام تر فیصلے بانی پی ٹی آئی کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں