وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے  آمد،ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی وفات پر تعزیت


وزیراعظم شہباز شریف  وفد کے ہمراہ ایرانی سفارتخانے  پہنچے،ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی وفات پر تعزیت ،ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا بھائی صدر رئیسی اور وزیرخارجہ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرا صدمہ ہے ،دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شاپنگ کرنے خود مارکیٹ پہنچ گئیں

ہماری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں شہداء کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں،صدر ابراہیم رئیسی ایک شاندار عالم اور بصیرت رکھنے والے رہنما تھے۔

پاکستان نے آج مخلص اور اعلیٰ خصوصیات کا مالک بھائیوں جیسا دوست کھو دیا،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کی مضبوطی کیلئے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں