اداکار و ماڈل عثمان خالد بٹ مرحوم والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے۔
عثمان خالد بٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی والدہ فرانسیسی تھیں جب کہ والدکا تعلق پنجاب سے تھا اور وہ کشمیری تھے، لاہور میں ان کا پورا ددھیال رہتا تھا۔
انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے خود کو پنجابی جوائنٹ فیملی میں ایڈجسٹ کیا اور اپنی نئی زندگی میں انہیں کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔
حمزہ سہیل صرف اچھے دوست، شادی کی خبروں پر انمول بلوچ کا ردعمل
ان کا کہنا تھا کہ شروع میں ان کی والدہ صرف کچھ لفظ اردو کے بول سکتی تھیں لیکن جب وہ پاکستان آئیں اور اور انہیں اس چیز کا اندازہ ہوا کہ ان کا سسرال آپس میں بات ہی پنجابی میں کرتا ہے تو انہیں پنجابی سیکھنے کا شوق ہوا تاکہ وہ انہیں پنجابی میں ہی جواب دے سکیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہت سمجھدار خاتون تھیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنی فیملی اور تعلیم کو ترجیح دی ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے پاکستان میں ایک فرانسیسی اسکول بھی بنایا تھا اور جب 2006 میں انکا انتقال ہوا تو اس سے ہمیں بڑا صدمہ پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی شہری ہونے کے ناتے انہیں 65 اور 71 کی جنگوں کے دوران پاکستان چھوڑنے کا اختیار دیا گیا لیکن انہوں نے یہیں رہنے کا فیصلہ کیا کیونکہ بقول ان کے پاکستان ان کا گھر تھا۔