محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد میں دن کے وقت 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ کئی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد از دوپہر شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
