بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے۔
قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مشکلات سے بھرپور رہا، جہاں عبداللہ فضل 6 اور اذان اویس 21 رنز بنا کر جلد آؤٹ ہو گئے۔
بعد ازاں کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور 133 تک پہنچایا۔ تاہم بابر اعظم 47 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سعود شکیل صرف 6 رنز بنا سکے جبکہ کپتان شان مسعود 71 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا نے بھی 71 رنز بنائے جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان اور بنگلادیشی وکٹ کیپر کے درمیان زبردست جھڑپ، ویڈیو وائرل
دن کے اختتام پر محمد رضوان 75 اور ساجد خان 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
