سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی

محمد کیف

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر محمد کیف نے پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں سیمی فائنل کیلئے فیورٹ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد کیف کی جانب سے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے ٹاپ فور ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق بھارت، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز کے علاوہ آسٹریلیا یا پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

محمد کیف کا کہنا تھا کہا نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ایونٹس میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتی آئی ہے، آپ انہیں ٹاپ فور سے باہر نہیں کرسکتے۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہی ہے تو انہیں کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا۔

بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور افغانستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائیں گی، برائن لارا

سابق کرکٹر نے کہا کہ نہیں معلوم پاکستان یا آسٹریلیا میں سے سیمی کے لیے کون اپنی جگہ پکی کرے گا۔ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں کہیں ملتا ہے تو پاک بھارت میچ سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا موجودہ اسکواڈ ورلڈکپ 2022 میں سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیم سے زیادہ مضبوط ہے۔ ٹیم میں اسپنرز اور فاسٹ باؤلرز کا اچھا کمبینیشن ہے جو دنیا کی بڑی ٹیموں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کے زیرِ انتظام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آغاز 2 جون سے ہورہا ہے۔ رواں سال ورلڈکپ کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کو دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں میچز امریکا جبکہ سیمی فائنل، فائنل سمیت بقیہ میچز ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں