زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ

State Bank

ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 14 ارب 62 کروڑ 64 لاکھ ڈالرہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

15 لاکھ تک سولر سسٹم اب 7 سے 8 لاکھ روپے میں نصب کرایا جا سکتاہے

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 62 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں