ٹی20کی نئی رینکنگ جاری، بھارت کےسوریا کمار پہلے نمبر پر براجمان

icc

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

نئی رینکنگ کے مطابق محمد رضوان کی تیسری اوربابراعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے جبکہ فخرزمان 4 درجہ ترقی کے بعد 57ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

حکومت فوری مستعفی ہو اور دوبار ہ الیکشن کرائے جائیں، مولانا فضل الرحمان

آل راؤنڈ میں ہسارنگا اور شکیب الحسن پہلی پوزیشن پرموجود ہیں،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اورسری لنکا کے ہسارنگا کے228-228پوائنٹس برابر ہیں۔

آل راؤنڈرزمیں شاداب خان 11ویں اورعماد وسیم17ویں نمبرپر موجود ہیں،شاداب کی ایک درجہ تنزلی ہوئی،عماد کی رینکنگ5 درجے بہتر ہوئی۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

بولرزمیں انگلینڈ کے عادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کا 14واں نمبر برقرار ہے۔


متعلقہ خبریں