عمران خان کا جیل سے باہر آنا دکھوں کا مداوا ہے ، فواد چوہدری

Fawad ch

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا کرنے کا حل ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اب تلخیاں بڑھانے والی باتیں نہ کریں بلکہ پانی ڈالنے کی ضرورت ہے، کشمیر سمیت ہر جگہ کی صورتحال آپ کے سامنے ہے، کسانوں سے گندم نہیں اٹھائی جا رہی ، ہر مسئلے میں پاکستان پھنس رہا ہے۔

شہباز کے پاس کچھ بھی نہیں ، نواز شریف سے مذاکرات بہتر ہو سکتے ہیں ، فواد چوہدری

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلمانوں کا بڑا خواب تھا، پاکستان کے لیڈر کو باہر لائیں، ہم ہتھیار اٹھا کر چلنے والے لوگ نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توثیق کر دی ہے۔ 8 مارچ کو لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے کریک ڈاؤن کیا تھا ، اس دوران پی ٹی آئی کا کارکن علی بلال جاں بحق ہو گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں