ملک میں جمہوریت کا فقدان ہے، ہوش کے ناخن لیں،ہم کھائی میں جا رہے ہیں، عمر ایوب

umer ayoub

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کا فقدان ہے، ہمارے لوگوں کو جبری لاپتہ کیا گیا، لوگ چلے کاٹ کر واپس آئے، صدر، وزیراعظم اور اسپیکر کا الیکشن غیرقانونی ہے۔ سابق نگران وزیراعظم نے کہا فارم 47کا کچا چٹھا کھول دوں گا، انتخابات کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانا چاہیے، ہوش کے ناخن لیں، ہم کھائی میں جا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈرنامزد کیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی کا ووٹ پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری کی سابقہ تقاریر کا بھی مطالعہ کیا، آصف زرداری کی موجودہ اور پچھلے ادوار کی تقریر ایک جیسی ہیں، صدر آصف زرداری کی تقریر میں زیادہ ترکٹ اینڈ پیسٹ تھا۔

پی ٹی آئی کے اقدام کی حمایت کرتاہوں،جس نے آئین توڑا اس پر آرٹیکل6لگنا چاہیے،خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ صدر حکومت کے سامنے کوئی نہ کوئی پروگرام رکھتے ہیں، میڈیا کے ہزاروں لوگ ایوان میں موجود ہیں لیکن بات نہیں کر سکتے، آئین میں ریاست کی تعریف قومی اسمبلی،صوبائی اسمبلی اور ٹان کمیٹی ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت میں ہے بھی اور نہیں بھی ہے، پاکستان میں اس وقت صحیح جمہوریت کا فقدان ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ آئین میں ریاست کی تعریف قومی اسمبلی،صوبائی اسمبلی اور ٹان کمیٹی ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو عمران خان کا بیانیہ ملا، بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ آج بچے بچے کے دلوں کی آواز ہے، پی ٹی آئی کے بیانیہ کو عام انتخابات میں ووٹ ملے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے حنیف عباسی کو کہا کہ مجبورنہ کریں ورنہ فارم47کا کچا چٹھاکھول دوں گا، جب بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، اس کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات میں 2 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، اور الزام آج ہم پر لگتا ہے، فرانس میں احتجاج کے دوران 1.1ارب ڈالر کانقصان ہوا۔

عمر ایوب نے کہا کہ ثبوت غائب کرنا قانون کی خلاف وزری اور جرم ہے، اس پر ملوث افراد کے خلاف ٹرائل ہوتا ہے اور وہ جیل میں جاتے ہیں، ایسے پولیس افسران کو میں کیا کہوں گا؟ ان کو میں گلوبٹ ٹو کہوں گا۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ جہاں پولیس افسر خودثبوت نگل رہا ہے کھا رہا ہے، وہاں کونسی جمہوریت اور قانون، وہاں بانی پی ٹی آئی کے قتل کا منصوبہ پورا کرنے کی کوشش ہونی تھی، عدالت حاضری کے لئے آئے تھے وہاں لاٹھی چارج کیاگیا۔

لا ہور میں ملک کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی شروع کریں گے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ عدالت پیشی پر گئے توعمارت کی چوتھی منزل سے آنسو گیس کی شیلنگ، پتھرائو کیاگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی، باہر سے سرمایہ کاری نہیں آتی، ہماری عدالیہ میں کھلم کھلا مداخلت ہورہی ہے، ایک نوٹیفیکیشن جاری ہوا، خواتین کی مخصوص نشستیں ڈی نوٹیفائی کردی گئیں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب غیر آئینی ہے، انتخابات سے متعلق آزاد کمیشن بنانا چاہیئے، کمشنر راولپنڈی نے سنسنی خیز انکشافات کیے وہ کہاں غائب ہوگئے، لیاقت علی چھٹہ کو آزاد کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سوشل میڈیاایپ ایکس کوبند کیا گیا، میڈیا پر دباو ہے، اب بھی میری تقریر کٹ کٹ کر نشر ہورہی ہوگی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس موقع پر عمر ایوب کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی تقریب براہ راست نشر ہورہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں