ملک بھر میں رواں ہفتے سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صرف 15 دن میں چکن کی قیمت میں 50 فیصد تک کمی ہوگئی، جس سے گوشت 800 روپے سے کم ہو کر 400 روپے کلو پر آگیا ہے۔
برائلر گوشت کی قیمت میں17 روپے کلو کمی
پولٹری مالکان کے مطابق مرغی میں بیماریوں کی منفی افواہوں سے مارکیٹ کریش ہوئی جس سے انہیں لاکھوں کا نقصان ہورہا، دکانداروں کا کہنا ہے کہ مانگ بڑھ گئی ہے، ہمارے پاس اگر پہلے 3،4 سو کلو گوشت بکتا تھا تو اب ایک ہزار سے 12 سو کلو گوشت بک رہا ہے۔ دوسری جانب شہری قیمتوں میں کمی باعث خوش ہیں۔