انگلینڈ کے لیجنڈری باؤلر جیمز اینڈرسن اس موسم گرما کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
41 سالہ کھلاڑی نے یہ فیصلہ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم سے روبرو بات چیت کے بعد کیا۔ انگلینڈ 26-2025ء میں اگلی ایشز سیریز کے لیے نوجوان اٹیک بنانے کی کوشش کر رہا ہے اس وقت تک اینڈرسن 43 سال کے ہو جائیں گے۔
انگلینڈ اس موسم گرما میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف 6 ٹیسٹ کھیلے گا جس میں اگست کے آخر میں اینڈرسن کے ہوم گراؤنڈ اولڈ ٹریفورڈ پر آخری ٹیسٹ بھی شامل ہے اور یہ ممکنہ طور پر اس کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ ، امریکی اسکواڈ کا اعلان ، سابق کیوی کرکٹر کورے اینڈرسن بھی شامل
ان کے دیرینہ باؤلنگ ساتھی اسٹیورٹ براڈ نے گزشتہ موسم گرما میں اپنے کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی آخری گیند پر وکٹ حاصل کرنے کے بعد ایشز میں انگلینڈ کے لیے ڈرا کرنے کے بعد کرکٹ کو الوداع کیا۔