کمانڈر سینٹکام کی آرمی چیف سے ملاقات ،پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا

asim munir

آرمی چیف جنر ل عاصم منیر سے کمانڈر سینٹکام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے کمانڈر سینٹکام کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موسلا دھاربارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

سینٹکام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا، جنرل مائیکل ایرک نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

جنرل مائیکل ایرک نے خطے میں امن ، استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں