پاک بھارت تعلقات صرف کرکٹ کے ذریعے ٹھیک ہوسکتے ہیں، شاہد آفریدی

Shahid Afridi

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے معاملات ٹھیک کرنے ہیں تو کرکٹ کے ذریعے ہوں گے ، ہمیں بھی دھمکیاں ملتی تھی لیکن ہم بھارت جاتے تھے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیٸرمین کرکٹ بورڈ کو چاہیے تمام ممالک سے رابطےاچھے کریں، اگر سب سے رابطے اچھے ہونگے تو غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آٸیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ہم پہلے بھی بھارت گٸے ہیں، اب صرف ایک شخص کامسٸلہ ہے جو اپنی سیاست کےلیے ایسا کرتا ہے، مودی کا مسلمانوں کے حوالے سے جومعاملات ہیں سب کومعلوم ہیں۔

شاہین ہر پِچ پر آؤٹ کرنا چاہتا ہے، وہ عامر سے بہت کچھ سیکھ لے گا، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے کہا ریاست کھڑی ہوتی ہے انصاف سے لیکن اگر انصاف نہیں ہوگا توملک آگے نہیں جاسکتا، 9 مئی کے حوالے سے لوگ بات ہی کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وسیم جونیٸر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، محمد زمان اور محمد علی نے بھی ڈومیسٹک میں کافی اچھی پرفارمنس دی ہے۔


متعلقہ خبریں