گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے پاک فوج کا اہم اقدام

پاک فوج pak army

فائل فوٹو


امتحانات میں حاظری یقینی بنانے کے لئے پاک فوج نے گلگت بلتستان کے طلبہ کو منی مرگ سے استور بذریعہ ہیلی ایویکیوویٹ کرا دیا۔

منی مرگ سے تعلق رکھنے والے طلبا کی امتحانات میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کی جانب سے طلبا کو ہیلی پر استور لے جایا گیا۔

شدید برف باری کے باعث منی مرگ اور استور کو ملانے والے برزیل پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے جدید رہائشی کمپلیکس کی تعمیر مکمل

ان حالات میں امتحانات کی مقررہ تاریخ قریب آنے پر ایسے طلبا جنہوں نے امتحانات میں شرکت کرنا تھی، پاک آرمی نے ان کی شناخت کر کے انہیں بروقت ہیلی کے ذریعے استور پہنچا دیا۔

علاقے کے مقامی لوگوں نے طلبا کے تعلیمی حصول کو یقینی بنانے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں