بنگلہ دیش میں شدید گرمی، 2 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق


بنگلہ دیش میں شدید گرمی کے باعث ایک ہفتے کے دوران 2 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حکومت نے گزشتہ روز ہیٹ ویو سے اموات کی تصدیق کی ہے جو کہ شروع اپریل سے بعد گرمی کی لہر میں شدت کے باعث واقع ہوئی ہیں ۔

گرمی کہ لہر کی وجہ سے بنگلہ دیشی دلیہ نے پیر کو پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کو رواں ہفتے جمعرات تک بند رکھنے کا حکم صادر کیا اس سے قبل حکومتی اعلان کے تحت 21 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھے گئے تھے۔

شدید گرمی کی لہر ، بنگلہ دیش میں تمام اسکول بند کرنے کا حکم

بنگلہ دیش میں درجہ حرارت اپریل میں ہی 40 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ 75 سال کے بعد اپریل میں پڑنے والی گرمی کا ریکارڈ ہے۔


متعلقہ خبریں