یوریا کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت،کمپنیوں نے وقت مانگ لیا

Urea Fertilizer

اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ کھاد کمپنیوں نے حکومت سے 3 دن کا وقت مانگ لیا۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیرصدارت یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں کھاد کمپنیوں کی جانب سے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ زیر بحث آیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ فرٹیلائزر کمپنیوں کی جانب سے پیش کردہ جواز مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی قوت خرید دیکھ کر اضافہ کیا جانا چاہیئےجبکہ یوریا کھاد کی قیمتوں میں یکطرفہ اور اچانک اضافہ قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گندم درآمدی کا معاملہ، حکومت نے تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

رانا تنویر حسین نے کہا کہ فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے 3 دن کا وقت مانگا ہے۔ کسانوں کے مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خریف سیزن میں یوریا کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے گی اور 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو 5 لکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد بھی درآمد کی جائے گی۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کو روکنے کے لیے صوبوں کو ہدایت کر دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں