پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ہیوسٹن اسکواش کلب کے چیئرمین جہانزیب خان کے مطابق پانچ روز تک ہیوسٹن اسکواش کلب میں کھیلے جانیوالے ایونٹ میں دنیا بھر سے اسکواش پلیئرز نے حصہ لیا۔
اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کے انیس سالہ اشہب عرفان نے نو ہزار ڈالرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں میکسیکوکے گومز ڈومنگیوز کو اپنے شاندار کھیل کی بدولت 1-3سے شکست دی۔
پاکستانی پلیئرزنے فائنل 10-12، 4-11، 11-9اور 9-11سے اپنے نام کیا۔ جہانزیب خان نے بتایا کہ اشہب عرفان پاکستان سے باہر پی ایس اے ٹاٹل جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
انہیں ہیوسٹن اسکواش کلب بھرپور سپورٹ کر رہا ہے اور انہیں بے حد خوشی ہے کہ نوجوان اسکواش پلیئرز دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔