پاکستان قیمتی پتھر کے ذخائر سے مالامال پانچواں بڑا ملک ہے، ثاقب رفیق

crystal stone

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان قیمتی پتھر کے ذخائر سے مالامال پانچواں بڑا ملک ہے۔

معدنیات کا مجموعی ملکی پیداوار میں حصہ صرف تین فیصد ہے، غیرروایتی شعبوں کو ترقی دے کر ایکسپورٹ اہداف کو پورا کیا جاسکتا ہے، سٹرٹیجک ٹریڈ فریم ورک پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ، پہلی مرتبہ 73 ہزار کی حد عبور کر لی

چیمبر ہاؤس میں جیمز اینڈ جیولری کے حوالے سے انٹرنیشنل ورکشاپ برائے ٹیکنیکل ایکسپرٹ سروس پروگرام کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب رفیق نے کہا کہ غیر معروف شعبوں جیسے جیمز سٹون اور جیولری میں کئی مواقع موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اس شعبے کو مزید ترقی دی جاسکتی ہے، بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنی مصنوعات کا جدید کٹنگ اور پالش کے ذریعے بیرون ملک برآمد کیا جاسکتا ہے، حکومت تحقیق، جدید مشینری کے حصول، ویلیو ایڈیشن کے لیے نجی شعبے کو سہولیات دے۔

مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

اس موقع پر نائب صدر فیصل شہزاد، سابق نائب صدر فیاض قریشی، چیمبر ممبران سمیت این پی او اور اے پی او جاپان اور تھائی لینڈ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ایکسپرٹ سروس پروگرام کا مقصد جیمز سٹون مصنوعات پر بین الاقوامی معیارات، کٹنگ، پالش اور ڈیزائننگ کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرنا تھا تاکہ شرکاء کو ویلیو ایڈیشن، جدت اور تجارت کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے۔


متعلقہ خبریں