پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ رواں سال جون میں بجلی صارفین کو 20 پیسے فی یونٹ خالص ریلیف ملے گا،ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ 1.73 روپے فی یونٹ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 1.93 روپے منفی رہی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق سہ ماہی ریلیف ماہانہ اضافے سے زیادہ رہا، صارفین کو 20 پیسے فی یونٹ فائدہ ہوگا،جون میں بجلی نرخ جنوری تا مئی 2026 کے مقابلے میں برقرار رہیں گے۔
بجلی ایک روپے ، 72 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
ایران امریکا جنگ کے باعث عالمی توانائی منڈی میں شدید دباؤ پیدا ہوا،برینٹ کروڈ کی متوقع قیمت 70 سے بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی،حکومت نے بروقت اقدامات سے بجلی صارفین کو بڑے اضافی بوجھ سے بچایا۔
اپریل میں ممکنہ 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافے کو 1.73 روپے تک محدود رکھا گیا،حکومتی اقدامات سے صارفین پر تقریباً 38 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل نہ ہوا۔
محدود لوڈ مینجمنٹ، مقامی گیس اور فرنس آئل کے استعمال سے بحران کا مقابلہ کیا گیا،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی سے مجموعی ریلیف 65 ارب روپے ہوگا۔
کیو آر کوڈ کے ذریعے بجلی کے بلز پر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ
لائن لاسز میں کمی اور طلب میں اضافے سے صارفین کو بڑا ریلیف ملا،متوقع بیس ٹیرف کے مقابلے میں 46 ارب روپے کی منفی تبدیلی صارفین کے حق میں گئی،حکومت نے عالمی اور علاقائی مشکلات کے باوجود بجلی نرخوں کو مستحکم رکھا۔
